میں آپ کا خیرمقدم ہے (Berneslai Homes) برنسلائی ہومز
برنسلائی ہومز (Berneslai Homes) میں آپ کا خیرمقدم ہے
برنسلائی ہومز (Berneslai Homes) ہر شخص کو ہماری خدمات تک یکساں رسائی دینا چاہتا ہے۔ ہم ان لوگوں کی مدد کا وعدہ کرتے ہیں جو اپنی مادری زبان انگریزی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری خدمات اور معلومات کو سمجھ نہیں سکتے۔ یہ کام ہم ٹیلیفون کے ذریعے خدماتِ ترجمانی، روبرو ترجمانی، اور بعض اوقات اپنے پرچوں کا ترجمہ کرکے انجام دیں گے۔
- بذریعۂ ٹیلیفون ترجمانی - ہم نیشنل انٹرپریٹنگ سروس (National Interpreting Service) کا استعمال کرتے ہیں جو 150 زبانوں میں مدد کرتی ہے۔ اس لیے جن گاہکوں کو ہماری فراہم کردہ خدمات سے متعلق اپنی زبان میں ہم سے بات کرنے کی ضرورت ہو ایسا کر سکتے ہیں۔ تین طرفہ ٹیلیفونی تبادلۂ خیال کے ذریعے ترجمان آپ اور برنسلائی ہومز کے نمائندے کے درمیان درستگی اور حفاظت کے ساتھ معلومات منتقل کر سکتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنا نام، ٹیلفون نمبر اور اپنی زبان کی تفصیلات کے ساتھ برنسلائی ہومز سے رابطہ کرنا ہوگا اور ہم نیشنل انٹرپریٹنگ سروس کے ذریعے فون پر سہ طرفہ تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ یا آپ کسی بارنسلی کنکٹس آفس (Barnsley Connects Office) میں جاکر پوسٹر پر اپنی زبان کی نشاندہی کر دیں تو وہ نیشنل انٹرپریٹنگ سروس کو فون کریں گے تاکہ آپ کسی ترجمان کی مدد سے بات کر سکیں۔ اگر ہم آپ کے گھر کا دورہ کریں تو بھی ہم یہ کام انجام دے سکتے ہیں اور فون کالیں مفت ہیں۔
- روبرو ترجمانی - طویل تر انٹرویوز کے لیے عموماً بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کسی ترجمان کو موجود رکھا جائے۔ جب بھی مناسب ہوگا ہم کسی روبرو ترجمان کو موجود رکھنے کا انتظام کریں گے۔
- ترجمے - بعض اوقات ہم اپنے بعض تحریری مواد کا ترجمہ بعض زبانوں میں کریں گے خصوصاً ان زبانوں میں جو ہماری کمیونٹی میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ آپ کی زبان میں دستیاب پرچے اور پوسٹر کے لیے نیچے کے لنک پر کلک کریں:
· · برنسلائی ہومز میں آپ کا خیرمقدم ہے
· · مفید رابطے
· · برنسلائی ہومز کون ہیں؟ (پوسٹر)
برنسلائی ہومز سے رابطہ کرنے میں انگریزی نہ بول سکنے والے لوگوں کو ہونے والے تجربے کے بارے میں جاننے میں ہم بہت دلچسپی لیں گے۔
- ہماری فراہم کردہ خدمات کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، مثلاً ترجمہ اور بذریعۂ ٹیلیفون ترجمانی؟
- آپ آئندہ کون سی خدمات دیکھنا پسند کریں گے؟
- Racial Harassmenet
براہ کرم ہمیں 01226 772720 پر فون کریں یا
housingcustomerservices@barnsley.gov.uk پر ای-میل کریں۔
Berneslai Homes Limited is a company controlled by Barnsley Metropolitan Borough Council. A company limited by guarantee, registered in England and Wales, number 4548803 Registered Office: Springfield House, Springfield Street, Barnsley S70 6HH.